کورونا کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے بری خبر، سم بلاک کرنے کی تجویز

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں کورونا کی ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں بغیر ویکسی نیشن شاپنگ مالز، ریسٹورینٹس، پارکس اور سرکاری دفاتر میں داخلہ بندکرنےکی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بلاک کردی جائے۔ پنجاب حکومت نے لازمی ویکسی نیشن سے متعلق تجاویز تیار کرلی ہیں جب کہ صوبے بھرمیں ویکسی نیشن کا ہدف ہر صورت پورا کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں