اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہوا۔ اقتصادی رپورٹ کے مطابق کورونا کی ابتداء سے لیکر بڑے پیمانے پر فلائٹس آپریشن بھی معطل رہا۔ سال دوہزار بیس اکیس میں پی آئی اے کی مجموعی آمدن 97 ارب 8 کروڑ رہی۔ پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 7ارب روپے سے کم ہوکر صرف 68 کروڑ روپے رہ گیا۔ کورونا وبا کے دوران بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلائی گئی۔ آمدن بڑھنے کے لیئے اضافی سامان اورسٹینگ سمیت مختلف سہولیت پر چارچز وصول کیے گئے۔ 2019 کی نسبت 2020 میں جہازوں کی تعداد میں کمی ہوئی لیکن روٹس میں اضافہ ہوا۔ پی آئی اے کا سیٹ فیکٹر گزشتہ سال کی مناسبت سے رواں سال81 فیصد سئ کم ہوکر 74 فیصد رہا۔ قومی ائیرلائن میں انتظامی امور اور ڈسپلن کو کافی بہتر کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کو رضاکارانہ سکیم کے تحت اور انظباتی کاروائی کے ذریعے 77 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ پی آئی اے نے ملازمین کے لیئے رضاکارانہ اسکیم بھی متعارف کروائی۔
