جون میں گرمی کی شدت اپنے عروج پر جسکی وجہ سے زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں گرمی سے بچاؤ کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ زیر تعلیم طلبہ وطالبات گرمی سے نڈھال ہوچکے ہیں بعض تعلیمی داروں میں پینے کا پانی بھی عدم دستیاب ہے ۔ گرمی شدت اختیار جون کے مہینے میں تعلیمی اداروں کو کھول دینا زیر تعلیم بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کے بجائے انکو آگ میں دھکیلنے اور انکی قیمتی جانوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی بچوں کے لیے عدم برداشت کا سبب بن رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر متعدد اضلاع سے بچوں کے گرمی کی وجہ سے بہوش ہونے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر تعلیمی داروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کریں تاکہ بچوں کو دم توڑ گرمی سے محفوظ بنایا جاسکے۔
