کوکین سمگل کرنے کی کوشش کرنے والا نائجیرین شہری گرفتار،کسٹمز کی کارروائی

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو ) پاکستان کسٹمز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےنائیجیرین شہری کو  پکڑ لیا  جو 1.8 کلو کوکین سے بھرے 114 کیپسول نگل کر 36 ملین مالیت کی کوکین سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق قطر ایئر ویز کی نائجیریا سے آنے والی  پرواز نمبر QR-632 کی کلیئرنس کے دوران ایک  نائیجیرین شہری نیوبوزنکولس ایزوکی کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اسلام آباد کے عملہ نے روک لیا ۔ پاکستان کسٹمز کے کاؤنٹر پر اسکیننگ کے دوران مسافر نے مشکوک  حرکات  ظاہر کی اور  اسے ہسپتال لے جا کر ایکسرے کیا گیا تو  اس  کے پیٹ سے 1.8 کلو وزنی  کوکین سے بھرے 114 کیپسول برآمد ہوئے۔ کوکین کی کل مالیت تقریباً 36 ملین ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی  اور کلیکٹویٹ  آف کسٹمز اسلام آباد کی جانب سے  اس معاملے میں مزید تفتیش  جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں