کینیڈاکا واقعہ اسلام سے ناواقفیت کا شا خسانہ،کینیڈامتاثرہ فیملی کوانصاف کی فراہمی یقینی بنا ئے،حا فظ طاہراشرفی

اسلام آباد (نیو زڈیسک )وزیراعظم کے نمائیندہ خصوصی براے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کینیڈا میں مسلم فیملی پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی اور دین اسلام سے ناواقفیت کا شاخسانہ ہے مغرب اسلام و فوبیا کا شکارہے ، جس سے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو اسلام و فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہمیشہ اسلام و فوبیا کے خاتمے کی بات کی ہےوزیر اعظم نے عالمی برادری کو اسلام وفوبیا کے مسلے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تعاون کی پیشکش کی ہےکینیڈا کی متاثرہ فیملی کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں امید کرتے ہیں حکومت کینیڈا متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بناے گی توقع ہے حکومت کینیڈا آیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں