کینیڈا جانے والے مسافروں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا کے لیے براہِ راست پروازوں کا معاملے میں پی آئی اے نے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ سے متعلق لیباریٹریز کی فہرست جاری کردی۔ ملک میں موجود 25  مستند لیباریٹریز کی کورونا وائرس ٹیسٹ قابل قبول ہوگی۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  کینیڈا جانے والے مسافر لیاقت نیشنل، آغا خان، ضیا الدین، پٹیل اسپتال، بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال سے کورونا وائرس ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ لاہور کی 3, اسلام آباد کی 8 راولپنڈی اور ملتان کی ایک لیباریٹریز کو بھی پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کے لیے فہرست میں شامل کرلیا۔ کراچی میں موجود 12 لیباریٹریز و اسپتالوں سے کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے جا سکتے ہیں۔ کینیڈا جانے والے مسافروں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں