کینیڈا میں پا کستانی فیملی کا وا قعہ دہشت گردی ہے،وزیرخارجہ شا ہ محمود قریشی

اسلام آباد( نمائندہ نیوز ٹو یو) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کینیڈا کے وا قعہ میں اسلامو فوبیا کا عنصر مو جو د ہےیہ کھلی دہشت گردی ہےانہوں نے کینیڈین وزیر اعظم کو مخاطب کر کے کہا  ہے کہ کینیڈا میں پا کستانی فیملی کے ساتھ پیش آنے والا وا قعہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے وہ کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں-کینیڈا میں پاکستانی نڑاد فیملی کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعہ کے حوالے سے وزیرخا رجہ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعہ بروز اتوار رات 8 بجے رونما ہوتا ہےجبکہ اہل خانہ کو اطلاع اگلے روز دی جاتی ہےمتاثرہ فیملی کے ساتھ پہلا رابطہ ٹورانٹو میں ہمارے قونصل جنرل کا ہوا ہےفیملی، اس المناک سانحہ کے باعث کرب کا شکار ہے ہم نے ان کو میتیں پاکستان بھجوانے کی پیشکش کی متاثرہ فیملی نے وہیں تدفین کرنے کے متعلق آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ تین بے گناہ، بے قصور نسلیں اس واقعہ سے متاثر ہوئی ہیں-پولیس کی تحقیقات کے مطابق اس واقعہ میں اسلاموفوبیا کا عنصر موجود ہے میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے ہمارے قونصل جنرل تورانٹو نے بتایا کہ پولیس کا رویہ اطمینان بخش ہےجو باڈیز ملیں وہ قابلِ شناخت نہیں ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہو رہا ہے یہ بہت بڑا المیہ ہےہماری آنکھیں اس غم میں نم ہیں میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کروں گا کہ اس متاثرہ خاندان کے ساتھ مل کر اظہارِ یکجہتی کریں اگر نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت ملتی ہے تو فزیکلی شامل ہوں ورنہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق، یہ فیزیوتھراپسٹ تھے پڑھے لکھے شخص تھے ان کا پاکستان میں تعلق لاہور سے تھا جب تک مکمل رپورٹ سامنے نہیں آ جاتی، کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں