کینیڈا کی متاثرہ فیملی کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد (نمئندہ نیوز ٹو یو) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کا کینیڈا میں مسلم فیملی پر حملہ کا معاملہ پر غور۔ وزیراعظم کے نمائیندہ خصوصی براے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کینیڈا میں مسلم فیملی پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی اور دین اسلام سے ناواقفیت کا شاخسانہ ہے۔ مغرب اسلام و فوبیا کا شکارہے ، جس سے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ پوری دنیا کو اسلام و فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہمیشہ اسلام و فوبیا کے خاتمے کی بات کی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی برادری کو اسلام وفوبیا کے مسلے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تعاون کی پیشکش کی ہے۔ کینیڈا کی متاثرہ فیملی کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں حکومت کینیڈا متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بناے گی۔ توقع ہے حکومت کینیڈا آیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں