کے الیکٹرک نے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

کراچی کے شہریوں کے لئے ایک بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے شہری بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی ٦ روپے ۳۱ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ کے الیکٹرک نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی ۵ روپے ۹۵ پیسے، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی ۳٦ پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر ۱۵ جون کو سماعت کرے گا۔کے الیکٹرک نے جنوری تا مارچ ۲۰۲۱ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کیلئے بجلی ۵ روپے ۹۵ پیسے، جنوری تا مارچ ۲۰۲۱ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ۳٦ پیسے، جنوری ۲۰۲۱ کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ۱ روپے ۹۷ پیسے، فروری۲۰۲۱ کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ۲ روپے ۴۹ پیسے، مارچ ۲۰۲۱ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں ۱ روپے ۴۹ پیسے اضافے کی درخواست کی ہے، جب کہ اپریل ۲۰۲۱ کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ۸٦ پیسے کمی کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں