گارڈن ٹاؤن میں دکان میں رکھے متعدد گیس سلنڈر پھٹ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) گارڈن ٹاؤن میں دکان میں رکھے متعدد گیس سلنڈر پھٹ گئے۔ ریسکیوکے مطابق برکت مارکیٹ میں واقع دکان میں وقفے وقفے سے متعدد سلنڈر پھٹے  جس سے دکان میں آگ لگ گئی اور اس کی چھت بھی اڑ گئی۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سلنڈر دھماکوں سے 10 کے قریب گاڑیاں جل گئیں اور دکان سے ملحقہ عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی بھی ہوگیا۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہےکہ سلنڈر دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو اور آگ کو تقریباً کنٹرول کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں