گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں پر پولیس کی کارروائی، 4 ملزم گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایس پی سٹی زون رانا عبدالوہاب کی ہدایت پر تھانہ آبپارہ پولیس کی کارروائی میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث حلوہ گینگ کے 4 کارندے کو کو ہیومن انٹیلی جینس ، تکنیکی بنیادوں اور سیف سٹی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عاطف ، خرم ، قیصر فاروق، عائشہ قیصر شامل ہیں۔ کارروائی ایس ڈی پی او کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ سلیم رضا معہ ٹیم نے کی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں