گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں 25 بچے گرمی سے بہوش، بہارکوہ

بہارکوہ (نیوز ڈیسک) بہارکوہ کے علاقے ملپور میں صبح سے بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں25  بچے بہوش ہو گے۔ بچوں کو گرمی کی وجہ سے نکسیر آنا شروع ہو گی تھی۔ بچوں کے سر پر پانی ڈال کر نکسیر کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی مگر بچے بہوش ہو گئے۔ بچوں کو طبی امداد دینے کے لیے پاس کے اہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسکول میں کل بچوں کی تعداد 200 ہے۔ اسکول میں بجلی نہ ہونے کے باعث چھٹی دے دی گی ہے۔ واپڈا کو اطلاع بھی دی بجلی کی مگر بجلی اب تک بحال نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں