ہائیکورٹ حملہ کیس،25وکلاءسے توہین عدالت کیس میں جواب طلب

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نےہائیکورٹ حملہ کیس میں 25 وکلاء کے خلاف توہین عدالت کیس میں جواب جمع نہ کروانے والے وکلاء کو جلد جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جو وکلاء اپنے جواب میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ ترمیم شدہ جواب جمع کرواسکتے ہیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر راجہ زاہد سمیت کثیر تعداد وکلا عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکلاء سے کہاکہ اللہ نے آپ کو ذہن دیا ہے آپ خود اس کا حل نکالیں،انا کا مسئلہ نہ بنائیں، اگر آپ نے غلطی کی تو اس کا بھی طریقہ ہے آپکو معلوم ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل آپ بہتر جانتے ہیں کیسے ہوتا ہے،اس معاملے میں جس آدمی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس کا بھی ازالہ ہو گا،عدالت نے وکلا کو جواب کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں