اسلام آباد(نما ئندہ نیوز ٹویو )اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اور طارق بنوری کی بطور چیئرمین ایچ ای سی بحالی درخواست پر سماعت کی عدالت نے حکومت کو آئندہ سماعت 29 جون تک چیئرمین ایچ ای سی کی مستقل تعیناتی کرنے سے روک دیا اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ایک روز قبل نوٹس موصول ہوا ہے کچھ مہلت دے دیں جواب جمع کرا دیں گےعدالتی نوٹس کے مطابق کے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پیش ہوں گےعدالت نے جواب جمع کرانے کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کر لی عدالت نے ہدایات جاری کی کہ آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرا کے ایک کاپی پٹشنر کے وکیل کو دیں حکومت کو عارضی تعیناتی سے تو نہیں روکا جا سکتا تاکہ روز مرہ کے معاملات نہ رکیں اس عدالت نے اسی لیے احتیاط سے یہ آرڈر جاری کیا اہم ادارے کو غیر فعال نہیں کرنا چاہتے آرڈینس جلدی نکل آتا ہے پیراوائز کمنٹس دیر سے دائر ہوتے ہیں عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جون تک ملتوی کردی
