ہاتھوں کی انگلیوں سے محروم کوہ پیما براڈ پیک چوٹی سر کرنے کی مہم پر روانہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا سلسلہ ہے جن کو سر کرنے کیلئے دنیا بھر سے درجنوں کوہ پیما ہر سال پاکستان آتے ہیں مگر اس بار جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے کوہ پیما براڈ پیک چوٹی سر کرنے کی مہم پر روانہ ہو چکے ہیں جن کے ہاتھوں انگلیاں ہی نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ کم ہانگ معذوری کے باوجود 14 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں اور اگر وہ براڈ پیک چوٹی سر کرتے ہیں تو وہ دنیا کے پہلے معذور کوہ پیما ہوں گے جو اس چوٹی کو سر کریں گے ۔ وہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد پہنچے ۔ ان کا مشن ہے دنیا بھر میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کریں گے اور اس سلسلہ میں اپنے مشن کی آخری منزل یعنی براڈ پیک چوٹی سر کرنے کیلئے وہ مہم پر روانہ ہو چکے ہیں۔ وہ براستہ سڑک اسلام آباد سے سکردو پہنچے اور انہوں نے 8047 میٹر بلند براڈ پیک چوٹی کو سر کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا ٗ کم ہانگ 2012 میں کے ٹی اور 2017 میں نانگا پربت سر کر چکے ہیں . انہیں پاکستان کے پہاڑی سلسلے سے ایک والہانہ لگائو ہے اس لئے انہوں نے اپنے مشن کی آخری مشن کے طور پر پاکستان کی چوٹی کو چنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں