ہا ئیکورٹ پر حملے میں گرفتار خواتین وکلاءکی ضمانت منظور

اسلام آباد(نما ئندہ نیوزٹویو)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملے اور توڑ پھوڑکیس میں گرفتار دو خواتین وکلاء کی ضمانت منظور کرلی۔گذشتہ روزسرنڈر کرنے والی 2 خواتین وکلاء شائستہ تبسم اور معراج ترین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 50، 50 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں