ہا ئیکورٹ کافریال تالپورکی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحالی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(نما ئندہ نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نےفریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحالی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے فریال تالپور کو نوٹس کئے جو ان کو ملے پھر الیکشن کمیشن نے کیس بحال کیا پھر فریال تالپور نے نظرثانی دائر کی ان کو پورا وقت دیا گیا ان کی نظرثانی کی درخواست کمیشن کے سامنے خارج ہوئی ان کو مکمل موقع دیا گیا فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن نے مجھے سنا نہیں آپ آرڈر کردیں مجھ سن کر فیصلہ کر دیں میں اس میں تو نہیں جانا چاہتا کہ کون سی اتھارٹی کیا کر رہی ہے میں تو کچھ نہیں کہوں گا کہ حکومتی وزیر کیا بیانات دے رہے ہیں میں الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کی دل سے عزت کرتا ہوں اس موقع پر چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کیا کہ آپ اسی فورم پر دوبارہ چلے گی اگر ڈائریکٹ یہاں آجاتے تو صورت حال مختلف ہوتی یاد رہے کہ پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل نے فریال تالپور کی نااہلی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر رکھی ہے عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں