ہا ئیکورٹ کی بی فاریو کمپنی کے مالک کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے رقوم لینے سے متعلق کیس میں بی فار یو نامی نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمن کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر کمپنیز ایکٹ پر نیب پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ بی فار یو کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہی نہیں،سیف الرحمن خان نے بی فار یو کے نام پر عوام سے پیسے اکٹھے کیے ہیں،سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے بزنس مینوں کو اسطرح طلب کرینگے تو بزنس مین ملک سے بھاگ جائینگے،ایس ای سی پی سیف الرحمن خان کو 4 ارب روپے کا جرمانہ عائد کر چکا،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں