ہا ئیکورٹ کے حکم پر نومولود بچی بازیاب،ماں کے حوالے

 اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سخت احکامات پرپولیس نے ایک ماہ کی نومولود بچی کو بازیاب کر کےعدالت میں پیشں کردیاعدالت نے بچی بازیاب ہونے پر اسلام آباد کی رہا ئشی یوسماں کی درخواست نمٹا دی اسلام آباد پولیس کو عدالت نے ابتدا ئی احکاما ت میں بچی کو بازیاب کرنے کی ہدایت کی تھی مگر پولیس ایک ماہ تک بچی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی تاہم جب بعدا زاں عدالت نے ایس ایس پی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تو اس پیشی سے پہلےہی با لا خرپولیس نےنومولود بچی کو بازیاب کروا لیااسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو بچی آج تک بازیاب کروانے کا موقع دیا تھا اسلام آباد کی رہائشی یوسماں تصور بچی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئی جسٹس عامر فاروق نے والدہ سے استفسار کیا کہ کیا آپکو آپکی بچی مل گئی ہےوالدہ یوسماں تصور نےعدالت کو بتا یا کہ بجی، بچی میرے پاس ہےاسلام آباد

ISLAMABAD HIGH COURT

ہائیکورٹ نے بچی بازیاب ہو جانے پر کیس نمٹا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں