یاسر نواز نے کیا علیزے شاہ کے بارے میں اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز نے  شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کے بارے میں اہم انکشاف کردیا ہے۔ اداکار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگئے اور پچھتانے لگے تھے۔ ندا سے سوال کیا کہ یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟ اداکارہ ندا نے کہا کہ بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔ اداکارہ ندا یاسر نے بتایا کہ بطورِ ہدایت کار یاسر کو کبھی کسی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ دوسری جانب یاسر نواز نے بھی کہا کہ میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے۔ اداکار نے مزید بتایا کہ میں ان تمام تر وجوہات کی وجہ سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے پر خاصا پریشان ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے ڈرامے کی اقساط بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا اگر اقساط کم کرنی ہیں تو بتاؤ، اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔ علیزے شاہ نے حال ہی میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں