18ارب کی کرپشن،جموں وکشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف 9مقدمات درج

اسلام آباد (نیوزٹویو) قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کے تحت اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی 18 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کرنے والے لینڈ مافیاز کیخلاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی دبنگ کاروائی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و رجسٹرار کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیز اسلام آبادکی مدعیت میں جموں کمشير ہاؤسنگ سوسائٹی کی سابقہ انتظاميہ کے خلاف 9 مقدمات کا اندراج کر دیا گیاان ملزمان کے بیرون ملک فرار کو روکنے کیلئے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہےڈپٹی کمشنر اسلام آباد و رجسٹرار کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیز اسلام آبادکی مدعیت میں جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں اربوں روپے کی میگا کرپشن کرنے اور مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث سوسائٹی کے سابق چیئرمین سمیت مرکزی عہدیداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہےسابق چیئرمین سوسائٹی قیصر ریاض چیمہ،سابق ایگزیکٹو سیکریٹری راجہ ظہیر،سابق سیکریٹری عبدالطیف قریشی،فنانس سیکریٹری نسیم انجم،سابق سیکریٹری فیاض اعوان، نے کوآپریٹو سوسائٹی رولز 1927کے رولز 27اور54کے برعکس اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کا ارتکاب کرتے ہوئے باہمی ملی بھگت سے سوسائٹی کی رقوم جعلی طور پر نکلوانے،جعلی انتقالات  پر کروڑوں روپے کے پلاٹس کی الاٹمنٹس اور بغیر زمین حاصل کیے من پسند افراد کوپلاٹس کی الاٹمنٹس زون چار اور زون پا نچ میں  سوسائٹی کی زمین کک بیکس لے کر کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔جموں کشمیر ہاﺅسنگ سوسائٹی کی سابق انتظامیہ پر عوام سے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے زمین ایکوائر کیئے بغیر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کرنے،جعلی اکاﺅنٹ کے استعمال،سوسائٹی کے اکاﺅنٹ سے مبینہ فرنٹ مینوں کو ایڈاوانسز کی مد میں ادائیگیوں اور اصلی فائلیںغائب کرنے سمیت مختلف الزامات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں