راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی میں 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ عدیل شادی کا جھا نسہ دیکر مجھے گھر لیجانے کے بہانے ویران جگہ پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او ٹیکسلااور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او نے میڈیکل اور ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے مکمل کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائیگا۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
