نیپراکاغیراعلا نیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس،ڈسکوزسے رپورٹ طلب

اسلام آباد(نمائندہ نیوز ٹویو )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں غیرا علا نیہ لوڈشیڈنگ کا نو ٹس لیتے ہوئے  بجلی کی تمام تقسیم کا رکمپنیوں لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے دن بدن بڑھتی گرمی کے ساتھ  ہی ملک کے بڑے شہروں اور دیہی علا قوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع گیا ہے۔ نیپرا نے ملک بھر میں بجلی  کی اس غیرا علا نیہ لوڈشیڈنگ میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہےنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لوڈشیڈنگ میں اضافے کے بعد تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ کی رپورٹ طلب کر لی نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے ؟ حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ڈسکوز کی ذمہ داری ہے۔

نیپرا نے تمام ڈسکوزکو ہدایت کی کہ صارفین کو بجلی کی بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے اور لوڈشیڈنگ سے متعلق تمام حقائق سے جمعہ تک آگاہ کیا جائے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 4 ہزار 600 میگاواٹ بڑھ گئی اور این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 4 ہزار 150 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہےلیسکو کو 450 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے فنی خرابیوں کی شکایات میں بھی اضافہ ہو گیا۔ فتح گڑھ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ترجمان لیسکو کے مطابق ہائی لاسسز فیڈرز پر شیڈول کے مطابق 5 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں