سی ڈی اے کا غیر قا نونی ہا وسنگ سو سا ئیٹیز کے خلاف آپریشن ،سوسا ئیٹز سیل ، کام بند کروا دیا

اسلام آباد( ملک نجیب سے)سی ڈی اے پلا ننگ ونگ و بلڈنگ کنٹرول سیل اینڈ ا نفورسمینٹ ڈا ئریکٹوریٹ نے پولیس کے ہمراہ ایک مشترکہ گرینڈ آپریشن کے ذریعے سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر قائم کی گئی تمام غیرقا نونی ہا وسنگ سو سا ئیٹیز پر چھا پے مارے اوروہاں جاری کام بند کرا دیا سی ڈی اے نے تمام غیر قانونی  ہا وسنگ سو سا ئیٹیزکے دفاتر سیل کر دئیےہیں اس سا رے آپریشن میں اسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے بطور مجسٹریٹ سی ڈی اے کو قانونی اعانت فراہم کی دریں ا ثنا کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو پلاٹوں کی خریداری کے دوران فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچانے کیلیے اپنی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی فہرست اپ لوڈ کردی ہے سی ڈی اے نے  شہریوں کی سہولت کے لیے وفاقی دارالحکومت میں تمام قانونی طور پر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں  کے متعلق تمام تر معلومات کو اپنی ویب سائٹ کو اپ لوڈ کردیا ہے۔  یہ اقدام شفافیت کو یقینی بنانے اور عام خریداروں کے مفادات کے تحفظ جو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے زور دے کر کہا ہے کہ لوگ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی/ہاؤسنگ پروجیکٹ چاہے وہ  رہائش اور تجارتی ہو  اس میں سرمایہ کاری سے پہلے سی ڈی کی ویب سائٹ www.cda.gov.pk کو وزٹ کریں اور فراہم کردہ   تمام تر تفصیلات کی روشنی میں فیصلہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں