پی ٹی آئی کو دھچکا سردار ذوالفقار کھوسہ کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو)  پا کستان تحریک ا نصاف کو ایک دھچکا لگنے والا ہے پنجاب کی ایک اہم سیاسی شخصیت سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ نےپا کستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ذوالفقار کھوسہ کی آصف زرداری سے جلد ملاقات کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور میں موجود آصف زرداری کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں انہوں نے  تنظیمی اجلاس کل طلب کر لیا پیپلز پارٹی کے ذرا ئع کے مطابق سردارذوالفقار کھو سہ اور پیپلز پا رٹی کے درمیان تمام معا ملا ت طے پا چکے ہیں اور صرف سردار ذوالفقار اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں ان کا اعلان کیا جا نا باقی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں