اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو) پیپلز پارٹی کے رہنما مسعودا لرحمان نے توہین عدالت کیس میں اپنی تقریر میں چیف جسٹس گلزاراحمد اور عدلیہ کے خلاف دئیے گئے ریمارکس تسلیم کر لیے عدالت نے مسعود ا لرحمان کو 2جولا ئی تک جواب جمع کر انے کی ہدا ہت کر دی جبکہ سپریم کورٹ نے کیس میں پی ٹی اے کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہےسپریم کورٹ میں سوموار کر پیپلز پارٹی کےرہنما مسعودا لرحمن کے خلاف توہین عدالت کیس کی سما عت ہو ئی مسعود الرحمان عباسی نے عدالت میں اپنی تقریر کو تسلیم کر لیا جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے تقریر ہوش و حواس میں کی تھی؟مسعود الرحمن نے جوا ب دیاایسی بات نہیں ہےتقریر کے حوالے سے کچھ کہنا چاہتا ہوں جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ آپ نے جو کہنا ہے لکھ کر دیں مسعود الرحمان عباسی نے کہا کہ میری تقریر درست تھی کوئی ملاوٹ نہیں کی گئی جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ کیس کو جلد نمٹانا چاہتے ہیں پیمرا حکام نے عدا لت کو بتا یا کہ کسی ٹی وی چینل نے تقریر نشر نہیں کی جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا توہین آمیز مواد فیس بک سے ہٹا دیا گیا ہے؟ پی ٹی اے حکام نے جواب دیا ایف آئی اے شواہد جمع کرلے پھر مواد ہٹا دینگےپہلے مواد ہٹا دیتے تو تحقیقات متاثر ہوسکتی تھی عدالت نے مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی
