76 سالہ سپر فٹ بابا جی کی کہانی

ہم میں سے شاید بہت سے افراد فٹنس کے معاملے میں غفلت برتتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسے شخص کی کہانی بتائیں گے جو فٹنس برقرار رکھنے میں مثالی ہیں۔76 سال کی عمر والے افراد عام طور پر جسمانی کمزوری کے سبب مشقت والے کام انجام نہیں دے پاتے لیکن بھارتی شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے ‘تری پات’ سنگھ نے اس کے برعکس کام کر دکھایا ہے۔تری پات سنگھ کو لوگ انسٹاگرام پر بحیثیت فیشن ماڈل جانتے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے، وہ اپنے اکاؤنٹ پر لوگوں کو آسان ورزش کرنا سکھاتے ہیں جنہیں گھر پر باآسانی کیا جاسکتا ہے۔ تری پات سنگھ بھاری وزن کے ساتھ وہ ایکسرسائز بھی کرتے ہیں جو آج کل کے نوجوان بھی نہ کرسکیں۔ایک عام انسان سے فٹنس ماڈل بننے تک کے سفر سے متعلق تری پات سنگھ نے ‘ہیومنز آف ممبئی’ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میری اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا جس کے بعد میں خود کو اکیلا محسوس کرنے لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں