850سی سی کی گاڑیاں،خوردنی تیل، گھی اور اسٹیل(لوہا) سستاہو گیا

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹو) حکومت نے چھوٹی گاڑیاں سستی کر دی ہیں جبکہ خوردنی تیل ،گھی اوراسٹیل بھی سستا ہو گا وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ریٹیلرز اورہول سیلرزکوٹیکس نیٹ میں شامل کریںگے، یہ ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل سے منسلک ہوں گےوزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو کا آغاز کیا جارہا ہے،کارگو کلئیرنس جلد از جلد ممکن ہوگی، ٹیکس نظام مزید سادہ بنانےکیلئےسادہ ریٹرن فارم لارہے ہیں وزیرخزانہ  نے کہا کہ سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی میں اقدامات کئے ہیں، چھوٹے کاروبار کے لئے سالانہ ٹیکس اوور ٹیکس کی سیلنگ 10 ملین کردیا ہے، جو اس وقت 3 ملین ہے، یہ بھی ٹیکس میں چھوٹ ہوگئی انہوں نے کہا کہ 850سی سی تک گاڑیوں پرسیلزٹیکس میں چھوٹ دی جارہی ہے، اور اب یہ سیلزٹیکس17.5سےکم کرکے12.5فیصدکردیا وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر ایف ای ڈی میں چھوٹ دی گئی ہے، الیکٹرک گاڑیوں پرایک سال تک کسٹم ڈٖیوٹی ختم کی جارہی ہے، ٹیکس آڈٹ کیلئےمنتخب نہ ہونےوالےکیسزکوختم کردیاجائےگا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس لوگوں پر بے جا ٹیکس ڈالتاہے، موبائل فون پرٹیکس کی شرح12فیصد سےکم کرکے10فیصدکردی وزیر خزانہ نےکہا کہ آئل فیلڈسروس ودیگر پر ودہولڈنگ8سےکم کرکے3فیصد کردیا، کیپٹل گین ٹیکس15سےکم کرکے 12.5فیصد کردیا جبکہ کووڈ کی وجہ سے کیپٹل مارکیٹ متاثر ہوئی، این جی اوز وغیرہ کوغیرمشروط چھوٹ دی جائےگی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ خوردنی تیل ، گھی اور فولاد پر  فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں