آئی جی اسلام آباد کی تھا نوں میں کھڑی گاڑیاں نیلام اورمالکان کے حوالے کرنےکی ہدایات

اسلام آباد(نیوزٹویو)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے تھانوں میں عرصہ دراز سے کھڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کو 15دنوں کے اندر اندر مناسب جگہ پر منتقل کرنے اور جو گاڑیاں شناخت ہوچکی ہیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ عدم شناخت والی گاڑیوں وموٹرسائیکلز کو آکشن کرانے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اتوار کوسینئیر افسران کے ہمراہ تھانہ کراچی کمپنی اور شالیمار کا دورہ کیا اور ہدایت کی مقدمات میں مطلوب گاڑیوں وموٹرسائیکلز کو بھی مناسب جگہوں پر فوری منتقل کیا جائےتھانوں کے اندرونی حصوں کوصاف ستھرا ،سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنایا جائےتاکہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کو تحفظ کے ساتھ پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں