آئی جی اسلام آباد کی پولیس افسران کو عید پر فول پروف سکیورٹی ا قدامات کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزٹویو) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آبا دقاضی جمیل ا لرحمنٰ نے تمام پولیس ا فسران کو ہدایت کی ہے کہ نمازے عید کے دوران تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا ئیں اور مساجد اور امام بارگاہوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائےآئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کو عیدالاضحی کے سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے اورڈی جی سیف سٹی کو عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر کی سیکورٹی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ اے آئی جی سپیشل برانچ کو مساجد، امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹ و دیگر حفاظتی انتظامات مکمل کرنےاور ایس ایس پی ٹریفک کو ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں  انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ قربانی کے جانوروں کے لئے قائم مویشی منڈیوں میں بھی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے  انہوں نے نے مارکیٹوں، شاپنگ سنٹروں، تفریح گاہوں پر اضافی نفری تعینات کرنے کی بھی  ہدایت کی اور کہا کہ گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اورکسی بھی نا خوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں