آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل کی طرزپرپولیس کےخلاف کمپلین سسٹم بنانے کا اعلان

 کراچی (نیوزٹویو)آئی جی سندھ مشتا ق مہر نےوزیراعظم پورٹل طرز کا شکایت کا نظام (کمپلین سسٹم) بنانے کا اعلان کیاہے آئی جی سندھ مشتاق مہرنے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پورے سندھ میں سینٹرلائزڈ سسٹم بنا رہے ہیں سب سے پہلے اپنے گھر کو سیدھا ہونا چاہیےشہری صرف ایک شکایت کرے گا جو کوئی بھی دیکھ سکے گا سسٹم میں درخواست متعلقہ محکمے تک پہنچائی جائے گی آئی جی سندھ نے کہا کہ جب تک شکایت کا ازالہ نا ہو سسٹم میں انڈیکشن موجود ہوگی سندھ پولیس کو مکمل آئی ٹی بیس پر ہونا چاہیےسب سے پہلے شعبہ تفتیش کا منظم میکنزم بنایا جائے گا کیس کس مرحلے میں ہےاگلی پیشی کب ہے پتہ ہونا چاہیےکون افسر پیشی پر گیا کون نہیں گیا سسٹم پر ہوگاتمام معلومات سینٹرلائزڈ سسٹم پر موجود ہونے سے بہتری آئے گی پہلے تفتیشی افسر کو پتہ ہوتا تو دوسرے کو پتہ نہیں ہوتا تھا آئی جی سندھ نے کہا کہ کیس کا فالو اپ موجود ہوگا تو پراسیکیوشن میں بھی مدد ملے گی ایچ آر ایم آئی ایس سسٹم تھانوں کی سطح تک اپڈیٹ ہونا چاہیے اپڈیٹ نا ہونے پر ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک کے خلاف ایکشن ہوگاپولیس ویلفئیر کو بھی سینٹرلائزڈ سسٹم پر لارہے ہیں اگر پولیس اہلکار شہید ہوگیا تو ورثاء خوار نہیں ہونگے جگہ جگہ جا کر درخواستیں نہیں دینا پڑیں گی ایک ایپلیکشن فارم بھریں گے اور ان کو فون کال آجائے گی سندھ پولیس مختلف اہم پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں