آرٹس کونسل کا اپنی سرگرمیاں حالات ساز گار ہونے تک بند کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا ان دنوں شدت اختیار کر رہی ہے، صورتحال تشویشناک ہونے کے باعث آرٹس کونسل نے اپنی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات ساز گار ہونے تک مختلف ثقافتی سرگرمیاں، تقریبات اور آرٹس کونسل کی تمام اکیڈمیز کی کلاسز بند کی جارہی ہیں۔ جن میں میوزک اکیڈمی، ڈانس اکیڈمی، تھیٹر اکیڈمی اور آرٹس کونسل انسیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس شامل ہیں۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے مزید کہا کہ کلاسز کھولنے کا دوبارہ اعلان حکومت سندھ کے اسکول کھولنے کے فیصلے سے مشروط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں