آزادکشمیرالیکشن،مظفرآباد ڈویژن کے 168پولنگ سٹیشنزحساس ترین،300حساس قرار

مظفرآباد(نیوزٹویو) آزادکشمیرکے انتخابات میں مظفرآباد ڈویژن کے 168 پولنگ سٹیشنزکو حساس ترین قراردے دیا گیا ہے جبکہ تین سو پولنگ سٹیشنوں کو حساس جبکہ 759 پولنگ سٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایل اے 25 وادی نیلم 1 کے 123 میں سے 14 پولنگ سٹیشن حساس ترین، 38 حساس 71 نارمل قرار دیئے گئے ہیں اسی طرح ایل اے 26 نیلم 2 کے 114 میں سے 32 پولنگ سٹیشن حساس ترین، 38 حساس،44 نارمل قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ایل اے 27 مظفرآباد 1 کے 166 میں سے 15 پولنگ سٹیشن حساس ترین، 24 حساس اور 126 نارمل قرار دیئے گئے ہیں ایل اے 28 مظفرآباد 2 کے 156 میں سے 21 حساس ترین، 22 حساس اور 113 نارمل قرار دے دیئے گئےحلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے 114 میں سے 7 حساس ترین، 15 حساس قرار دے دیئے گئےایل اے 30 مظفرآباد 4 کے 105 میں سے 14 پولنگ سٹیشن حساس ترین 17 حساس قرار دئیے گئے ہیں ایل اے 31مظفرآباد 5 کے 132 میں سے 28 پولنگ سٹیشن حساس ترین، 43 حساس قرار پا ئے ہیں حلقہ ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے 187 پولنگ سٹیشن میں سے 12 حساس ترین 53 حساس حلقہ ایل اے 33 کے 129 پولنگ سٹیشنوں میں سے 24 حساس ترین 49 حساس قراردئیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں