آزادکشمیرالیکشن کمیشن،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی گنڈاپورکونااہل کرنے کی سفارش مسترد

اسلام آباد(نیوزٹویو)الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مظفرآباد کی جانب سے  وفاقی وزیرامور کشمیر امین گنڈاپورسمیت پاکستان تحریک انصاف کے چار امیدواروں کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نا اہل کرنے کی سفارش مسترد کردی الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو مکتوب لکھا گیا تھا جس کے متن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کو سماعت کیے بغیرنا اہل نہیں کرسکتا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پہلی سماعت پر پچاس ہزار روپے تک جرمانہ کر سکے محض رپورٹ کی بنا پر امیدواروں کو نا اہل نہیں کیا جاسکتا ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر پابندی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف مظفرآباد کے جلسہ میں شرکت کی تھی اس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ آفیسر نے مظفرآباد ڈویژن پاکستان تحریک انصاف کے چار امیدواروں خواجہ فاروق احمد، میر عتیق ،چوہدری شہزاد اور راجہ منصور کو نا اہل کرنے کی سفارش کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں