اسلام آباد (نیوزٹویو)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پرافسوس کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثہ میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ملک و قوم کیلئے بڑا سانحہ ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالی شہداء کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائےچوہدری فواد حسین نے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے
