آزاد کشمیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 29 جولائی کو دوبارہ پولنگ کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 29 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ 25 جولائی کو الیکشن کے دن 2 پولنگ اسٹیشنز میں جھگڑے کے بعد پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔ ذرائع کے مطابق باغ میں دیگر 2 پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپر جلانے کے بعد پولنگ نہیں ہوئی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 300 ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں