اجلاس کے اچھے نتائج نکلیں گے، شبلی فراز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر شبلی فراز نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے جمعرات کو ہونےوالے اجلاس کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ وزیراعظم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں حصہ نہیں لے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بتایا کہ جمعرات  کے اجلاس میں پارلیمنٹرین اورعسکری قیادت کے درمیان سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ شرکا کو امریکہ،افغانستان اور سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔شبلی فراز نے بتایا کہ سکیورٹی اور خطے کے فیصلے سیاسی سطح پر طے ہوئے ہیں اور کل کے اجلاس میں سخت سوالات بھی ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کسی سوال کو نظر اندازنہیں کیا اور اجلاس میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندگان اجلاس میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں