اداکارہ دیا مرزا کے گھر بیٹے کی پیدائش

انڈیا (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیا مرزا کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دیا مرزا نے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد دو ماہ پہلے ہوئی تھی، نوزائیدہ کی قبل ازوقت پیدائش کے سبب اسے اب تک انکیوبیٹر میں رکھا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری پوسٹ میں اداکارہ نے بچے کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کی جس کے ساتھ طویل وضاحت بھی پیش کی۔ دیا مرزا نے لکھا کہ بچے کو زندگی میں لانا ہمیشہ کے لیے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کا دل جسم سے باہر چلتا پھرتا دکھائی دے، اسی طرح کے جذبات اور احساسات میں اور شوہر ویبھوو محسوس کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں