اداکارہ زرنش خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، مداحوں سے دعا کی اپیل

معروف اداکارہ زرنش خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ زرنش خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خبر دی کہ وہ بھی کورونا کا شکار ہوچکی ہیں لہٰذا سب محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔ اداکارہ نے اسٹوری پر ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اسپتال میں موجود ہوں اور مجھے شک ہے کہ میں کووڈ کا شکار ہوگئی ہوں۔ زرنش نے تمام افراد کو ہدایت کی کہ برائے مہربانی سماجی رابطہ قائم رکھیں اور کورونا وائرس کو مذاق ہرگز نہ سمجھیں، یہ برا ہے۔ اداکارہ نے اسٹوری پر کیپشن کے ذریعے بتایا کہ یہ ویڈیو ایک روز قبل اسپتال سے بنائی گئی تھی اور اب میرا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔ برائے مہربانی میری جلد صحتیابی کی دعا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں