اداکارہ سعدیہ غفار کے گھر بیٹی کی پیدائش

امریکہ (نیوز ڈیسک) اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بیٹی کی پیدائش کی خبر سعدیہ غفار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے بیٹی کی تصویر شیئر کی تاہم اس تصویر میں بچی کا چہرہ واضح نہیں۔ سعدیہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ بیٹی کا نام ریا حسن حیات خان رکھا ہے جو کہ 5 جولائی کو امریکا میں ریور سائیڈ کمیونٹی اسپتال میں پیدا ہوئی۔ خیال رہے کہ سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں