اداکارہ سلطانہ ظفر66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

امریکہ (نیوز ڈیسک) ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ سلطانہ ظفر نے پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے تنہائیاں، عروسہ اور آخری چٹان  جیسے مشہور ڈراموں  میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی ۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ ایک بوتیک چلاتی تھیں۔ اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی اس حوالے خاندانی ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا۔ سوشل میڈیا پر سلطانہ ظفر کی موت کی خبر کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں