ادویات سا زاداروں اورکیمسٹوں کابجٹ میں ٹیکس کے خلاف 15جولا ئی کو ملک گیرہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ٹویو) آل پاکستان فارماموومنٹ نے حکومت سے بجٹ 2021-22میں فارما (ادویات)سکیٹر پر لگایا جانے والا ٹیکس ختم کرنے کا مطا لبہ کر دیا ہے اور دھمکی دی ہے ا گر ایڈوانس ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو15جولا ئی کو ملک بھر میں ایک روز کے لیے ادویات کی فراہمی بند کر دی جا ئی گی اوراگر اس کے بعد بھی حکومت نے ہماری بات تسلیم نہ کی تو 19جولا ئی سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال کی جا ئے گی ہڑتال کے دوران ملک بھر میں ادویات ساز ادارےیعنی مینوفیکچرنگ یو نٹس ،ڈسٹری بیوٹرز،ہول سیلرز،چین فارمیسز اور ریٹیل سٹورزسمیت ا دویات کی  تمام دوکانیں بند کر دی جا ئینگی اور ہر قسم کی ا دویات کی ترسیل اور فروخت ختم کر دی جا ئے گی ان ا قدامات سے عوام کو کو ئی تکلیف پہنچی یا کسی مریض کی جا ن کو خطرہ لاحق ہوا یا کسی کی جان گئی تواس کی تمام ترذمہ داری حکومت پرعائد ہو گی  کیمسٹ برداری نے مطالبہ کیا ہے انکم ٹیکس ایکٹ کے سکیشن 236جی اور 236ایچ کے نٖفاذ کو فوری طور پر ختم کیا جا ئے ہڑتال کے فیصلے میں پا کستان ڈرگسٹ ایسو سی ایشن سمیت پا کستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن،پاکستان کیمسٹ کو نسل،چین مارمیسز ایسوسی ایشن آف پاکستان، انجمن تاجران ادویات اور ملک دیگر تمام متعلقہ تنظیمیں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں