راولپنڈی(نیوزٹویو)ملک میں ادویات کی ترسیل میں ایڈوانس ٹیکس سے پیدا صورتحا ل مزید گھمبیر ہوگئی کل جمعرات 15جولا ئی کو پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر ملک بھر میں ایک روز کی ہڑتال ہوگی راولپنڈی ریجن کی ادویات مارکیٹ میں احتجاجی بینرز لگ گئے ۔۔واٹس ایپ گروپس پر بھی رابطوں میں تیزی آگئی ہے کواڈینیٹر پاکستان کیمسٹ اینڈ، ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ارشد، اعوان نے ہڑتال کے حوالے سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تمام فارما انڈسٹری ڈسٹری بیوٹرز ۔۔ہول سیلرز اور ریٹیلرز اپنا کاروبار بند رکھیں گےاحتجاج اور ہڑتال کا پروگرام کا اعلان پاکستان کی فارما برادری کے مشورے سے کیاگیا آج نہیں تو کبھی نہیں ۔تمام اضلاع وتحصیلوں میں ادویات کے تاجر احتجاجی کیمپ لگائیں گے ارشد اعوان کا کہنا ہے کہ فارما سیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز رٹیلر یا ہول سیلر ۔ہم سب نے ملکر اس ہڑتال کو کامیاب بناناہےہڑتال میں شامل نہ ہونیوالا نہ صرف اپنے ساتھ ظلم وزیادتی کرے گا بلکہ ٹریڈر کے ساتھ بھی زیادتی ہوگی یہ کسی ایک کا نہیں پوری کمیونٹی کا معاملہ ہے ہمیں اتحاد کا ثبوت دینا ہوگا
