اسلام آباد (نیوزٹویو)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چینی شہریوں کے لئے خصوصی امیگریشن کاؤنٹر قائم کر دیا گیا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سپیشل امیگریشن کاؤنٹر کا افتتاح کیا خصوصی کاؤنٹر کے ذریعے چینی مسافروں کی تیز ترین امیگریشن ہوسکے گی۔خصوصی کاؤنٹر کے ذریعے سی پیک ویزا ہولڈرز بھی استفادہ کرسکیں گے۔خصوصی کاؤنٹر کا قیام وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خسوصی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے سی پیک کی علیحدہ کیٹیگری کاویزابھی جا ری کیا جا رہا ہے کا ؤنٹر کے ا فتتاح پر ڈی جی ایف آئی اے بھی موجو د تھے
