اسلام آباد میں افغانستان کا ویزاسکیشن بند،سفیر اورسفارتی عملہ کابل روانہ

اسلام آباد (نیوزٹویو) اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کا ویزا سیکشن بند کردیا گیا ہے جبکہ افغانستان حکومت کی جانب سے واپس بلائے جانے کے بعد پاکستان میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل اور دیگر سنئیرسفارتی عملہ  کابل روانہ ہو گئے ہیں اسلام آباد میں افغانستان سفارت خانے کے مطابق افغان سفیر پیرکی  صبح روانہ ہوئے جبکہ دیگر سفارتی عملہ دن دو بجے پاکستان سے کابل کے لیے روانہ ہوا دریں سینئرسفارتی عملے کی غیر موجودگی میں اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے کا ویزا سیکشن بھی بند کر دیا گیا ہے  یاد رہے کہ اتوار کو افغانستان کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد میں اپنے سفیر کی بیٹی کے اغوا کے بعد ’سکیورٹی خدشات‘ کی بنا پر اپنے سفیر اور دیگر سفارت کاروں کو واپس کابل بلا لیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں