اسلام آباد میں ایک اور حوا کی بیٹی پرتشدد،منہ پر پتھر مار کر دانت توڑ دئیے

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو)اسلام آباد کے نوا حی علا قے میں ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ درندگی کا واقعہ میں ملزمان نے خاتون پر تشد د کے بعد منہ پر پتھر مار کر دانت توڑدئیے حواکی بیٹی انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگی علاقے کی پولیس بااثر ملزمان سے مل گئی  اورملزمان کے خلاف درخواست دینے اور میڈیکل رپورٹ کے باوجود کارروا ئی کرنے سے گریز کرنےلگی تفصیلات کے مطابق وفاقی دا رالحکومت میں تھانہ نیلور کے علاقہ پہونٹ میں حوا کی بیٹی ظلم کا شکارہو گئی گھریلو تشد د کے اس واقعہ میں ظالموں نے مار پیٹ کے بعد منہ پہ پتھر مارے جس کی وجہ خاتون کے ہونٹ پھٹ گئے جس سے ہونٹوں پہ ٹانکے لگے اور دانت بھی ٹوٹ گئے ملزمان منیر احمد، راجہ فیصل اور راجہ یاسر نے مل کر عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا، میڈیکل رپورٹ بھی آگئی ہے لیکن ملزمان کے خلاف تھانہ میں شکایت کے چار دن گزر جانے کے باوجود بااثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی نہ ہی مقدمہ درج ہوا ذرائع کے مطابق مقامی پولیس بااثر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے مظلوم عورت اوراس کے لواحقین نے وزیراعظم عمران خان اور آئی-جی اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں