اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے ڈی ایچ اے کو2بیواؤں کی زمین کا زبردستی قبضہ لینے سےروک دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے ڈ یفینس ہا وسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے دو بیواؤں کی زمین مبینہ طور پر زبردستی لینے کے اقدام کے خلاف دئ جانے والی درخواست پر جاری کیے گئے حکم ا متنا عی میں دس ا گست تک توسیع کر دی ہے اور ڈی ایچ اے کو زمین کا قبضہ لینے سےروک دیا ہے  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے زمین ایکوائر کرنے کے نوٹیفکیشن کی معطلی میں توسیع کا حکم جاری کردیا ہےوا ضح رہے کہ سہالہ میں زمین کی ایکوائر کرنے سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کو عدالت نے معطل کر رکھا ہے سوموار کو سی ڈی اے ، ڈپٹی کمشنر آفس اور ڈی ایچ اے کی جانب سے عدالت میں جواب جمع نا ہو سکا  جس پرعدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی خٰیال رہے کہ دو بیواؤں نے ڈی ایچ اے کی جانب سے زبردستی زمین لینے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کون سے اختیار کے تحت یہ زمین ایکوائر کی گئی؟ اگر ہائی کورٹ کوئی درخواست دے تو کیا آپ زمین ایکوائر کر لیں گے ؟ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے ڈی ایچ اے کے لیے سہالہ میں 188 کنال زمین ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھاعدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے 13 اگست تک کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں