اسلام آباد کےلیے ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کےلیے ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ جس پر وفاقی حکومت کام کررہی ہے۔ اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بیناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلام آباد کےلیے ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے، اسلام آباد کا گرین کور بھی کم ہورہا ہے۔ اسلام آباد میں 160 سے 2010 تک جتنی گروتھ تھی اتنی گروتھ 2010 سے 2020 میں ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں لندن جتنی بارشیں ہوتی ہیں، ہمیں اپنے گرین ایریاز بچانے ہیں۔ خالی جگہوں پر فاریسٹیشن کرنی چاہیے تاکہ ماحول کو بہتر بناسکیں۔ عمران خان نے کہاکہ جب پی ٹی آئی حکومت میں آئی توسی ڈی اے 4،5 ارب رپے کے خسارے میں تھا لیکن ہماری پالیسز کے باعث آج منافع بخش ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کو سزاؤں کا ڈر نہیں کیونکہ انکے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو عدالت سے اسٹے لے آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں