اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جا سکیں گے، مراد علی شاہ

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلےچند مہینےاہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئے گا۔ اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے۔ مراد علی شاہ نے مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام سے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، محرم الحرام کاضابطہ اخلاق اور دیگرامور پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، علما کرام شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اگلےچند مہینےاہم ہیں جس میں محرم الحرام اور  پھر ربیع الاول آئےگا،حکومت ہر طرح سےسیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کی لہر خطرناک ہے۔ کراچی کورونا سے شدید متاثر ہے۔ کچھ سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ افغانستان کےحالات کی وجہ سےبھی مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے، جوبات طےہوجائےاس پرمن وعن عمل کرنا سب پرلازمی ہو گا۔ جو روٹس تعین کیےگئےہیں اُن تک محدود رہنا ہوگا۔ اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے۔ اس کااثریہاں نہیں ہونا چاہیے۔ اس موقع پر سید ناصر شاہ نے کہا کہ  پہلےبھی علماء کرام سےاجلاس کر چکے ہیں۔ علماء کرام کوسیکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ علماء کرام کی سیکیورٹی کے لیے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی بنائی ہے۔ اُس کے مطابق تمام مسائل بات چیت سے حل ہوں گے۔ علماء کرام نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ علماء کرام نے کہا کہ محرم الحرام میں حکومت کے بنائے ہوئے ضابطہ اخلاق پرعمل ہو گا۔ کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں