افغانستان ائر لا ئن(آریانہ) کا پا کستان میں فضا ئی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی

اسلام آباد (نیوزٹویو)افغانستان کی فضائی کمپنی نےپاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آریانہ افغان ایئرلائن کی درخواست پاکستانی حکام تک پہنچادی ہے آریانہ افغان ایئرلائن کابل سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کابل کے لیے دو طرفہ فضائی آپریشن شروع کرنا چاہتی ہے  آپریشن شروع کرنے سے متعلق درخواست پر حتمی فیصلہ مجاز اتھارٹی کرے گی آریانہ افغان ایئرلائین ہفتے میں دو پروازیں کابل سے اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کرنا چاہتی یے سی اے اے حکام کا کہنا یے آریانہ افغان ایئرلائن کے فضائی آپریشن شروع کرنے سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری اور آمدو رفت میں آسانی پیدا ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں